Saturday, 27 September 2014

موبائل ڈیوائسز میں آنے والے انقلاب

ڈان اردو


گزشتہ ہفتے ایپل نے اپنے نئے موبائل فونز آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس متعارف کرائے، موجودہ عہد میں دنیا ان ڈیوائسز کی بدولت زیادہ بہتر سیلفیز، زبردست کیمروں، اچھے ریزولوشن اور تیز تر رابطے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس موقع پر اور موبائل ڈیوائسز میں آنے والے انقلاب جس نے پوری دنیا میں کمیونیکشن کا انقلاب برپا کردیا، کے مختلف مراحل کو جاننا کافی دلچسپ ثابت ہوگا خاص طور پر گزشتہ دہائیوں میں موبائل فونز نے کس طرح شکل بدلی وہ کسی کو بھی حیران کرسکتی ہے۔

1917

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز
اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ عظیم اول کے دوران جرمن فوجی ایک مورچے میں موجود ہیں اور بائیں جانب ایک فوجی ایک فیلڈ ٹیلیفون کا استعمال کررہا ہے، یہ جنگ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کافی اہم ثابت ہوئی تھی، خاص طور پر فیلڈ ٹیلیفونز اور وائرلیس کمیونیکشن کا استعمال دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کیا گیا۔

1941

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی
اس ریڈیو پٹرول کار میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑیاں کس حد تک ٹرانسمیٹر کالز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور اس میں سگنلز موصول کرنا کتنا آسان ہے، یہ تصویر 27 فروری 1941 کو واشنگٹن میں لی گئی۔

1973

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی
دو ہزار تین کی اس تصویر میں آرے کوم کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو مارٹن کوپر ہاتھوں میں موٹرولا ڈائناٹیک موبائل پکڑے ہوئے ہیں، جو اپریل 1973 کو دنیا کے پہلے سیل فون کی شکل میں سامنے آیا تھا جس کے ذریعے کوپر نے تین اپریل کو موبائل فون سے پہلی کال کی تھی۔

1984

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی
نیویارک سٹی کے میئر ایڈورڈ کوچ ایک کار فون استعمال کررہے ہیں جو کہ لین سیل فون کارپوریشن نے نصب کیا تھا، یہ تصویر سات اگست 1984 کو نیویارک میں لی گئی۔

1989

فوٹو اے پی
فوٹو اے پی
موٹرولا نے 1989 میں مائیکرو ٹی اے سی پرسنل ٹیلیفون متعارف کرایا، جس کا انٹینا نکالا جاسکتا تھا جبکہ اس کا فلپ نیچے کی جانب کھلتا تھا جسے موبائل فون کے طور پر استعمال کیا گیا۔

1992

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
اس وقت کے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار پچیس ستمبر 1992 کو نیویارک ہوٹل میں بوسٹن کے میئر رے فلائن سے ملاقات کے دوران موبائل فون پر بات کررہے ہیں۔

1997

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو
فلپس کنزیومر کمیونیکشن نے 1997 میں اپنا نیا ڈیجیٹل اسمارٹ فون دی سائنگری متعارف کرایا، یہ موبائل ای میل، انٹرنیٹ اور وائرلیس فیکس وغیرہ کی سہولت فراہم کرتا تھا۔

1997

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
بنگلہ دیش میں اپنے گاﺅں کی پہلی موبائل صارف لیلیٰ بیگم ڈھاکہ کا ایک نمبر ملا رہی ہیں۔

2002

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
ڈینجر ہپ ٹاپ 2002 میں سامنے آیا جو کہ ویب براﺅزن، ای میل، ایس ایم ایس اور موبائل فون سروسز کے فیچر سے لیس تھا، جبکہ اس میں پرسنل اسسٹنس ایپس، ڈیجیٹل کیمرہ اور کچھ ویڈیو گیمز بھی تھیں۔ یہ فون فلپ آﺅٹ اسکرین اور کی بورڈ کے ساتھ تھا جس کی مدد سے لکھنا بہت آسان ہوگیا تھا۔

2007

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
نو جنوری 2007 کو ایپل کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو جابز نے آئی فون سان فرانسسکو کی میک ورلڈ کانفرنس کے دوران متعارف کرایا، جو کہ موبائل فون، جیبی کمپیوٹر اور ملٹی میڈیا پلئیر کی مشترکہ خوبیاں رکھتا تھا، آئی فون نے موبائل فون کی دنیا کو بدل کررکھ دیا۔

2011

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
ایک برقعہ پوش خاتون تحریر اسکوائر میں نومبر 2011 میں مظاہرین اور فورسز کی جھڑپوں کی تصویر موبائل فون پر کھینچ رہی ہیں۔

2013

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو
تیرہ مارچ 2013 کو لوگ ویٹیکین کی وسطی راہداری پر کھڑے نومنتخب پوپ فرانسس کے پہلے خطاب کی تصاویر لے رہے ہیں۔

2014

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو
نو ستمبر 2014 کو ایپل کا نیا آئی فون سکس اور سکس پلس متعارف کرایا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment