پیرس : فرانس کے میگزین چارلی ہبیڈو نے اپنے اگلے ایڈیشن میں ایک بار
پھر حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کر دیا ہے۔
روس کے ٹیلی ویژن آر ٹی نے ایک رپورٹ
میں بتایا ہے کہ میگزین کے قانونی مشیر رچرڈ مالکا نے اعلان کیا ہے کہ
چارلی ابیڈو کے آئندہ ایڈیشن میں لازمی طور پر حضرت محمد ﷺ کے کارٹونز ہوں
گے۔
چارلی ہیبدو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین
آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے
ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا
رچرڈ مالکا نے یہ بھی کہا کہ چارلی ہبیڈو کا نظریہ ہے کہ ’’توہین کا حق حاصل ہے‘‘۔
0 comments:
Post a Comment