Thursday 19 November 2015

ایس ایم ایس کے ذریعے موبائل فون محفوظ بنائیں


— اے ایف پی فائل فوٹوانڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم ہے جو اپنے صارفین کو مختلف قسم کے فیچرز آزادی کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔ اسی سلسلے میں مختلف قسم کی ایپس بنائی جاتی ہیں جو اس آپریٹنگ سسٹم کو مزید شاندار بنادیتی ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایک ایسی ایپ کے بارے میں بتارہے ہیں جس کے ذریعے آپ کہیں سے بھی صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے انڈرائیڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو شٹ ڈاؤن کرسکتے ہیں۔
اگر آپ اپنا موبائل کہیں بھول گئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کی پرائیوسی میں دخل اندازی نہ کرے تو یہ ایپ آپ کے کام آسکتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی آپ اس ایپ کا متعدد انداز میں استعمال کرسکتے ہیں۔
ان آسان نکات پر عمل کرکے آپ باآسانی اس ایپ کی خوبیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ایپ صرف روٹڈ ڈیوائزز پر کام کرتی ہے۔
اس کے بعد ریموٹ پاور آف (Remote Power Off) نامی ایپ اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کریں، اسے ایکسٹریکٹ کرلیں اور Remoteturnoff.apk نامی فائل اپنی انڈرائیڈ ڈیوائس میں منتقل کرلیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ نے نامعلوم ذرائع (Unknown sources) سے ایپ انسٹال کرنے کا فیچر اپنی ڈیوائس میں کھول رکھا ہے۔
اگر نہیں تو Settings>Security>Unknown sources کو فالو کرکے آپ اسے کھول سکتے ہیں۔
اس کے بعد جہاں آپ نے یہ فائل منتقل کی ہے وہاں جاکر اسے ٹیپ کرکے اسے انسٹال کرلیں۔
اس کے بعد اپنا پاسورڈ تجویز کریں اور پھر اس کی تصدیق کردیں اور پھر 'چینج سیکرٹ کوڈ' (Change secret code) پر ٹیپ کریں۔
اس کے بعد اس ایپ کو اپنے پیغامات حاصل کرنے کی اجازت دے دیں۔

اور ہوگیا! اب آپ کہیں بھی صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اپنی ڈیوائس کو شٹ ڈاؤن کرسکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے آپ کو انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں۔

0 comments:

Post a Comment