میوزیشن اے آر رحمان اور یوون شنکر راجا کے بعد ہندوستانی اداکارہ مونیکا نے بھی اسلام قبول کرلیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل فلموں میں کام کرنے والی مونیکا متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم ان کا اب کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور مزید فلموں میں کام نہیں کریں گے۔
مونیکا نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ ان کا نیا نام ایم جی رحیمہ ہے۔
اداکارہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوئیں اور اس وجہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے والدین کی مرضی سے شادی کرلیں گی۔
0 comments:
Post a Comment