Wednesday, 13 August 2014

یزیدی کون ہیں؟

نام یزدی ہے ۔۔ یعنی یزدان سے ۔۔ یزیدی نہیں ہے ۔۔ لیکن یہ شیطان کی پرستش

کرتے ہیں اگرچہ ان کا تصور شیطان، مسلمانوں اور مسیحیوں کے تصور سے مختلف ہے ۔۔ مزید چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ ایک مور کی پرستش کرتے ہیں ۔۔ اس کا نام ملک طاوس ہے اس کی ایک ہزار آنکھیں ہوتی ہیں ۔۔ اور سمجھیئے کہ یہ حسن و بصیرت کا پیکر ہے نظریہ تخلیق کاینات پر یقین کرتے ہیں زبان جو قدیم کردی ، قدیم ایرانی عربی اور شاید اردو کا مکسچر ہے اور بھی حیران کن ہے ۔ بے حد قدیم کمیونٹی ہے ۔ زرتشتیوں سے پہلے کی ۔۔ عقیدوں میں سورج کی پرستش بھی اعتقاد میں شامل ہے ۔
۔ یہودی اسلامی عیسای ہندو زرتشتی ۔۔۔ آپ ان میں گویا مذاہب کی تاریخ دیکھ لیں ۔
۔ آگ کو مقدس سمجھتے ہیں ، قبل عیسایئت رو من سن ورشپ پر بھی یقین کرتے ہیں ۔۔ تخلیق کاینات کا نظریہ وہی جو ہمارا ہے ، مگر سٹوری میں ایک پیچ ہے ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ خدا نے پہلے ملک طاوس کو بنایا اور اس سے کہا تم میرے سوا کسی کو سجدہ نہ کرنا ۔ پھر فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔ تو انہون نے کیا لیکن ملک طاوس نے خدا کا اولین حکم مانا ۔ خدا اس سے بہت خوش ہوا اور اسے زمین پر اپنا نایب بنا دیا اور کہا کہ اولاد آدم کے لیئے تو ہی پرستش کے لایق ہے اور اسے زمین پر اپنا نایب بنا دیا ۔۔ اس طرح سامی عقاید کے مطابق تو وہ شیطان کی پرستش کر رہے ہیں ان میں ہندوؤں جیسا سخت کاسٹ سسٹم ہے ۔ نچلی کاسٹ کے کئی جنم لینے پر بھی یقین کرتے ہیں

اور سنیئے یزدیوں کا کہ دن میں پانچ بار عبادت کرتے ہیں ۔ نماز سورج کی طرف منہ کرکے پڑھتے ہیں ۔سال میں سات دن کا روزہ رکھتے ہین ۔۔ایک پلگریمیج بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی کسی بڑے کی مزار کا کرتے ہیں





0 comments:

Post a Comment