یہ ایک حقیقت ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے جدید سائنسی
حسابات سے اتفاق رکھتے ہیں جبکہ مسجد قاسم علی خان کے فیصلے اکثریتی طور پر
سائنسی اعتبار سے ناممکن ہوتے ہیں۔ سائنس کی مدد لیے بغیر چاند نظر آنے
یا نہ آنے کا بالکل درست فیصلہ کرنا چونکہ مشکل ہے، اس لیے مسجد قاسم علی
خان کے فیصلے اگر غلط نہ بھی ہوں، تب بھی مشتبہ ہوتے ہیں۔
2011 میں
مسجد کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اور رمضان المبارک
اگست کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا جبکہ اس دن پشاور اور گرد و نواح کے
علاقوں میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔
0 comments:
Post a Comment