Sunday, 25 May 2014

گوگل کی نئی ’تھری ڈی ڈیوائس‘

اطلاعات کے مطابق گوگل کمپنی ایک ٹیبلٹ کمپیوٹر پر کام کر رہی ہے جو ’تھری ڈی‘ یا سہ رخی تصاویر
بنانے کے قابل ہوگا۔
وال سٹریٹ جنرل نے کمپنی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ ماہ چار ہزار ایسے کمپیوٹر 
اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کے پچھلے حصہ میں دو کیمرے لگائے جائیں گے اور اس میں عکس بندی کے جدید سافٹ ویئر ہوں گے۔ اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کو آئندہ آنے والی ڈیویلپر کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ افواہوں اور پیش گوئیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
اس سال مارچ میں گوگل نے اپنے ٹینگو منصوبے میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کو دستی ڈیواسز میں لگانے کی جھلک دکھائی تھی۔
اس ٹیکنالوجی میں انفراریڈ سینسر کے استعمال سےگردونواح کی لمبائی چوڑائی کی پیمائش کرنے کی صلاحیت ہو گی۔
سہ رخی یا تھری ڈی تصاویر ایک چھوٹے سے آلے کی مدد سے بنا لیا جانا ٹیکنالوجی کا یقیناً ایک بڑا کمال ہو گا۔
وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تھری ڈی ٹیبلٹ کو جون کے آخر میں ہونے والی گوگل کی سالانہ ڈویپلر کانفرنس میں دکھایا جائے گا۔
قبل اس کے اس نئے آلے کو صارفین کے لیے پیش کیا جائے جس طرح گوگل نے گوگل گلاس یا عینک بنانے کے بعد کیا تھا اسی طرح کمپنی چند ماہرین اور انجینئروں کو پہلے یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کو دیں گے۔بنائے جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment