Wednesday 21 May 2014

مائیکروسافٹ نے نوکیا موبائل بنانے کا یونٹ خرید لیا

مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.44 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ کاروباری سمجھوتہ اس سے کے اوائل میں ہونا تھا لیکن سرکاری طور پر ضروری منظوری کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔
اس کاروباری سمجھوتے کے ساتھ ہی نوکیا مزید موبائل فون بنانا بند کر دے گی۔
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیا نڈیلا نے کہا کہ’آج ہم نوکیا کے آلات اور خدمات دینے کے کاروبار کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ’موبائل بنانے کی صلاحیت اور ان کے دیگر اثاثوں سے ہمیں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔‘مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو خریدنے کا اعلان گذشتہ سال ستمبر میں کیا تھا۔
اس وقت دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ یہ فروخت 2014 کے ابتدا میں مکمل کی جائے گی جب نوکیا کے بتیس ہزار ملازمین مائیکروسافٹ منتقل ہو جائیں گے۔
فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی نوکیا کمپنی اب نیٹ ورکس، ٹیکنالوجی کی ترقی اور دیگر متعلقہ خدمات پر توجہ مرکوز کرے گی۔
نوکیا کے دو پیداواری پلانٹ اس کاروباری معاہدے میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں ایک چنئی بھارت میں ہے جس کے شاید بھارتی ٹیکس حکام اثاثے منجمد کر دے جبکہ دوسرا پلانٹ ماسان جنوبی کوریا میں ہے جسے نوکیا خود بند کر رہی ہے۔
نوکیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو سٹیفن ایلاپ مائیکروسافٹ آلات کے گروپ کے ایگزیکٹیو نائب صدر بن گئے ہیں۔ وہ لومیا سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس، نوکیا موبائل فونز، ایکس بکس ہارڈویئر، مائیکرو سرفیس اور پرسپیکٹیو پیک سیل(پی پی آئی) مصنوعات کے انچارج ہونگے۔

0 comments:

Post a Comment